41

امریکا میں 14 ہزار اسکوائر فٹ کا پیزا تیار، 68 ہزار سلائس بنیں گے

امریکی شہر لاس اینجلس میں دنیا کا سب سے بڑے پیزے کی تیاری جاری ہے، اس پیزا کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں معروف برانڈ کی جانب سے تیار کئے جانے والے 14 ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلے اس پیزا کو 68 ہزار سلائس میں تقسیم کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پیزے کی تیاری میں 6 ہزار کلو سے زائد میدہ، 2 ہزار کلو سے زائد پیزا ساس اور چار ہزار کلو سے زائد چیز کا استعمال کیا گیا ہے، اس کام میں درجنوں افراد نے حصہ لیا۔

امید کی جارہی ہے کہ اس پیزا کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا جائے گا۔