54

گھریلو لباس میں تصویر بنانے پر بھابی نے نند کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

نند بھاوج میں تنازعات ہونا کئی انہونی بات نہیں لیکن ایک خاتون نے انتہائی معمولی بات کو سنگین بنا دیا اور اپنی نند کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

نند بھاوج ہماری دنیا کے دو ایسے جیتے جاگتے کردار ہیں جہاں مثالی محبتیں بھی سامنے آتی ہیں تو اکثر اوقات تنازعات بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ تنازعات عموماً گھروں میں ہی سلجھا لیے جاتے ہیں

لیکن عرب میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا ایہ انہونا واقعہ ایک خلیجی ملک میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے گھریلو لباس میں تصویر بنانے پر اپنی نند کے خلاف الفجیرہ کی عدالت میں ڈیڑھ لاکھ درہم ہرجانے کا کیس دائر کر دیا جس پر عدالت نے خاتون کو ذہنی اور اخلاقی نقصان کی تلافی کے لیے 50 ہزار درہم معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔

مقدمے کی مدعی خاتون کا کہنا ہے کہ گھریلو لباس میں تصویر اور وڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس سے اسے بڑی تکلیف ہوئی۔

خاتون نے اپنی نند کے خلاف کیس میں عدالت سے یہ بھی شکوہ کیا تھا کہ اس کی نند نے جو وڈیو بنائی تھی اس سے اس کے شوہر کے ساتھ تعلقات بھی متاثر ہوئے۔ نند نے وڈیو اس کے شوہر اور دیگر رشتہ داروں کو بھجوائی تھی۔