64

’میری دلہن کہاں ہے؟‘؛ 50 نوجوان دولہے سڑکوں پر نکل آئے

سولاپور: بھارت میں 50 نوجوانوں نے شادی کا لباس پہن کر سڑکوں پر انوکھا احتجاج کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں جعمرات کے روز 50 نوجوانوں نے دولہا بن کر سڑکوں پر گشت کیا جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

سہرے پہنے ہوئے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈھول تھے جبکہ کچھ گھوڑوں پر سوار تھے۔ سڑکوں سے گزرتے ہوئے انہوں نے ’میری دلہن کہاں ہے؟‘ کا مطالبہ کیا۔ پھر سولاپور کے کلکٹر آفس پہنچ کر احتجاج ختم کیا۔

دراصل ان کا مطالبہ ہے کہ پارلیمنٹ نے جو لڑکیوں کی نسل کشی بند کرنے اور گرتے ہوئے جنسی تناسب کو روکنے کا قانون بنایا ہے اس پر عمل کیا جائے۔