41

کھلونے ٹرکوں سے موزائک بنانے کا گینیز عالمی ریکارڈ

اورلینڈو: امریکا میں ایک تقریب میں 10 ہزار 5 کھلونے ٹرکوں کو ترتیب دے کر موزائک بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں کیمپنگ ورلڈ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے مونسٹر جیم ایونٹ میں 10 ہزار 5 کھلونے ٹرکوں کو ترتیب دے کر مونسٹر جیم کے نشان کا موزائک بنایا۔

اس کوشش کے بعد مونسٹر ٹرک کھلونوں کے سب سے بڑے مظاہرے کا گینیز عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔

کمپنی مونسٹر جیم کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں استعمال کیے جانے والے کھلونے ٹرک بچوں کو عطیہ کر دیا جائے گا۔