52

لائبریری سے لی گئی کتاب 84 سال بعد واپس جمع ;14۔21 ڈالرز لیٹ فیس ادا کی۔

کووینٹری: برطانیہ میں ایک شخص نے 84 سال بعد لائبریری سے لی گئی کتاب واپس جمع کروا دی۔ کتاب واپس جمع کروانے والے شخص نے دادا کی جانب سے نکلوائی گئی کتاب کو لوٹاتے ہوئے 21.14 ڈالرز لیٹ فیس ادا کی۔

برطانیہ کے شہر میں واقع ارلسڈن کارنیگی کمیونیٹی لائبریری کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پیڈی رائیورڈن نے لائبریری آ کر رچرڈ جیفریز کی ریڈ ڈیئر واپس لوٹائی۔

یہ کتاب 84 سال قبل پیڈی رائیورڈن کے دادا ولیم ہیریسن نے لائبریری سے نکلوائی تھی۔


رائیورڈن کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کتاب حال ہی میں فوت ہونے والی اپنی والدہ کے سامان میں ملی۔

لائبریری کا کہنا تھا کہ رائیورڈن نے لیٹ فیس کی مد میں 21.14 ڈالرز جمع کروائے، یہ لیٹ فیس 1938 کی فیس کے حساب سے لی گئی۔