لزبن: پرتگال کے لیجنڈ فٹبالر لوئس فِیگو اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی ایک ٹیم نے زیرو گریویٹی میں فٹبال کھیل کر سب سے زیادہ بلندی پر فٹبال کھیلنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کےلیے فیگو اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی ایک ٹیم خصوصی جہاز میں سوار ہوئی جس میں ایک فٹبال فیلڈ موجود تھی، جہاز میں زیرو گریویٹی کا ماحول بنانے کے لیے 20 ہزار 230 فٹ کی بلندی پر جہاز نے پیرا بولک راستہ اپنایا۔
جہاز میں کھیلے گئے گیم نے کسی پیرابولک پرواز میں سب سے زیادہ بلندی پر فٹبال کھیلنے کا ریکارڈ توڑا۔
لوئس فِیگو نے نیوز ریلیز میں کہا کہ فٹبال حدود سے ماورہ کھیل ہے اور یہ دنیا بھر کے لوگوں کو متحد کرتی ہے، ایسے اسٹیڈیموں میں فٹبال کھیلی ہے جہاں ذات پات سے بالا جذبات سے بھرے مداح ہوتے تھے اور ایسا ہی تجربہ 20 ہزار فِٹ کی اونچائی پر فٹبال کھیل کر ہوا۔