بھارت میں شہری نے 16 کلو میٹر سے زائد اپنی گاڑی کو ریورس گیئر (اُلٹی) چلا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے چندرمولی نے ایک تقریب میں شرکت کے دوران عالمی ریکارڈ بنایا۔ اس نے 16 کلو میٹر کا فاصلہ 30 منٹ میں طے کیا۔
چندرمولی کاروں کا شوقین ہے اور اس نے 10 سال کی عمر سے ہی گاڑی کو ریورس گیئر میں چلانے کی مشق شروع کر دی تھی۔ اس نے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ٹیسن تھامس کا ریکارڈ توڑ دیا جس نے 30 منٹ میں 14 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔
اس سے قبل 29 افراد نے بیک وقت چھوٹی کار (منی کوپر) میں سوار ہوکر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ یہ ریکارڈ 2014 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا۔