46

کنٹینرز سے لدا بحری جہاز آف لوڈنگ کے دوران ڈوب گیا

ترکیہ میں کنٹینرز سے لدا بحری جہاز آف لوڈنگ کے دوران سمندر میں ڈوب گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایگل نامی مصری بحری جہاز ترکیہ کی اسکنڈرم بندرگاہ پر ڈوب گیا۔ خوش قسمتی سے جہاز کا عملہ بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔

شپنگ کی ویب سائٹ ٹریڈ ونڈ کے مطابق یہ جہاز 1984 میں بنایا گیا تھا۔ اس پر کُل 24 کنٹیرز موجود تھے تاہم تیل لیک ہونے کی وجہ سے جہاز ڈوبا۔

ترکیہ کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جہاز مختلف مسائل سے دوچار تھا، اس میں توازن برقرار رکھنے کی صلاحیت ختم ہو چکی تھی۔