102

نوجوان نے بیک وقت دو خواتین سے شادی کرلی

عرب نوجوان نے بیک وقت دو خواتین شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والے نوجوان الرشید بودیوہ نے حنان اور مریم نامی لڑکیوں سے شادی کی۔

نوجوان کی دونوں خواتین کے ساتھ رخصتی بھی ایک ہی وقت میں ہوئی ہے۔

عرب نوجوان کی بیک وقت دو شادیاں کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الرشید نامی شخص کو دو خواتین سے محبت ہوگئی اور اس نے ایک ہی وقت میں دونوں سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

الرشید نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ وہ اپنے دوستوں اور خیر خواہوں کی موجودگی میں سکڈا شہر میں ایک ہی تقریب میں مریم اور حنان سے شادی کریں گے۔

خبروں کے مطابق شادی کے بعد خواتین نے اسی مرد سے شادی کرنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین حیران تھے کہ وہ شخص ان دونوں کو راضی کرنے میں کامیاب کیسے ہوا اور شادی بھی کرلی۔