196

جاپان: خانساماؤں کی ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے بڑا کروکیٹ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلی

ٹوکیو: جاپان کے ایک قصبے میں مقامی آلوؤں کا استعمال کرتے ہوئے خانساماؤں کی ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے بڑا کروکیٹ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

جاپان میں ہوکائڈو کے خطے میں موجود اسابو نامی قصبے میں 2004ء سے جمبو کروکیٹس بنائے جا رہے ہیں لیکن اس سال بنائے جانے والے تقریباً 279 کلو وزنی کروکیٹ نے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ٹیم نے اس کارنامے کے لیے تقریباً 250 کلو مے کوئین آلو(اس علاقے کی خاص قسم ہے)، 50 کلو کے قریب بیف، 200 انڈے اور بڑی مقدار میں پیاز استعمال کی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے پاس تھا جہاں 225.79 کلو وزنی کروکیٹ بنایا گیا تھا۔ ریکارڈ نام کرنے کے بعد کروکیٹ کو 1300 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے تہوار میں شریک ہونے والوں میں بانٹ دیا گیا۔