ایک طیارے کی پرواز کے دوران دونوں پائلٹ 37 ہزار فٹ کی بلندی پر میٹھی نیند سوگئے اور لینڈنگ کرنے میں ناکام رہے۔
15 اگست کو سوڈان سے ایتھوپیا جانے والی ایتھوپیا ائیرلائنز کی پرواز ای ٹی 343 میں یہ عجیب واقعہ پیش آیا۔
بوئنگ 737 کو کنٹرول کرنے والے دونوں پائلٹوں کے سفر کا اختتام عدیس ابابا کے ائیرپورٹ میں ہونا تھا مگر ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ وہ اس کے اوپر سے گزر گئے۔
جب یہ طیارہ عدیس ابابا پہنچا تو وہ آٹو پائلٹ موڈ پر تھا اور دونوں پائلٹ سو رہے تھے۔
ائیر ٹریفک کنٹرول نے دونوں پائلٹ کو جگانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔
دونوں پائلٹ اس وقت جاگے جب آٹو پائلٹ موڈ ڈس کنکٹ ہوگیا اور الارم بجنے لگا۔
اس موقع پر وہ ممکنہ طور پر پریشان ہوگئے اور پھر طیارے کو واپس موڑا اور طیارے کو لینڈنگ کی دوسری کوشش کی۔
ڈیٹا سے تصدیق ہوئی کہ جب طیارہ پہلی بار ائیرپورٹ کے اوپر سے گزرا تو وہ 37 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔
دوسری کوشش کے بعد وہ طیارے کو 25 منٹ تاخیر سے بحفاظت نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے۔
لینڈنگ کے بعد طیارہ ڈھائی گھنٹے تک ائیرپورٹ پر رہا اور پھر اگلے سفر کے لیے روانہ ہوگیا۔
ایوی ایشن تجزیہ کار ایلکس Macheras نے اس واقعے کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے طیارے کے روٹ کی تصویر شیئر کی۔