امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک بندر کی فون کال سے پولیس فوری طور پر چڑیا گھر پہنچ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ہفتے کی شب پولیس کے ایمرجنسی نمبر 911 پر ایک کال موصول ہوئی جو کچھ سیکنڈز بعد کاٹ دی گئی۔
کال کاٹنے کے بعد فوری طور پر اسے ٹریس کیا گیا جس کے بعد پتا چلا کہ فون چڑیا گھر سے آیا ہے، پولیس معاملے کا پتا لگانے کے لیے چڑیا گھر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے دیکھا کہ چڑیا گھر میں کوئی بھی انسان کسی مصیبت میں نہیں تھا جس کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ سے بات چیت کی گئی۔
بعد ازاں پولیس نے اندازہ لگایا کہ یہ کال ایک بندر نے کی تھی جس کے ہاتھ چڑیا گھر کا موبائل لگ گیا تھا اور بندر نے تجسس میں مبتلا ہوکر پولیس کو ایمرجنسی کال ملادی۔