کہا جاتا ہے کہ ہاتھی بہت ذہین جانور ہے اور چین میں حال ہی میں پیش آنے والا واقعہ اسے ثابت کرنے کے لیے کافی ہے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں ہاتھی کی جانب سے ایک بچے کا اپنے انکلوژر میں گرا جوتا اٹھا کر واپس کرنے کی ویڈیو وائرل ہے۔
وائرل ویڈیو کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ چین کے صوبے شین ڈونگ کے ایک چڑیا گھر میں بنائی گئی ہے۔
ویڈیو میں ہاتھی کو سونڈھ کے ذریعے بچے کا جوتا اٹھاکر واپس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، بچہ چڑیا گھر کی سیر کے لیے آیا تھا اور ہاتھی کو دیکھتے وقت اس کا جوتا انکلوژر میں گرگیا جسے ہاتھی نے اٹھا کر واپس کیا۔
ویڈیو کو انسٹاگرام پر 1 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین ہاتھی کو اسمارٹ جانور بھی قرار دے رہے ہیں۔