42

فلوریڈا میں خطرناک سانپوں کے شکار کا سالانہ مقابلہ،سینکڑوں شکاری شریک

امریکی ریاست فلوریڈا کی مرطوب علاقے میں آٹھ دنوں تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں خطرناک برمیز پائتھون کے سب سے زیادہ شکار کرنے والوں کو انعام میں ہزاروں ڈالرز ملیں گے۔

میامی میں سالانہ ایونٹ کے افتتاح کے موقع پر موجود حکام کے مطابق پائتھون کے شکار کا یہ مقابلہ آفیشلی مقامی وقت کے مطابق جمعے کی صبح سے شروع ہوا جو 15 اگست شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

فلوریڈا کی خاتون اول کیسے ڈی سینٹِس کا کہنا تھا کہ یہ مقابلہ اس لیے اہم ہے کہ شکار کیے جانے والے ہر پائتھون کے سبب یہاں کے مقامی پرندوں، مملیوں اور ریپٹائلز کا ایک شکاری کم ہوگا۔

نیوز ریلیز کے مطابق سال 2000 کے بعد سے ایورگلیڈز کی مرطوب زمین کے ماحول سے 17 ہزار سے زائد پائتھون مارے جاچکےہیں۔ برمیز پائتھون فلوریڈا کا مقامی سانپ نہیں ہے اور اس کی خوراک پرندوں، مملیوں اور دیگر رپٹائلز پر مشتمل ہوتی ہے۔

حکام کے مطابق پشہ ور اور نو آموز شکاریوں میں  جو سب سے زیادہ سانپ مارے گاان کے لیے  دونوں کیٹیگریوں میں 2500 ڈالرز کا انعام رکھا گیا ہے۔دونوں کیٹیگریوں کے لیے سب سے لمبے پائتھون کے شکار کے اضافی انعامات بھی ہیں۔

قواعد و ضوابط کے مطابق ہر پائتھون مردہ ہو اور اگر سانپ کو وحشی طریقے سے مارا گیا یا مقامی سانپ مارا تو شکاری کو نااہلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔