56

راجن پور میں وین ڈرائیور کی مسافرخاتون سے مبینہ زیادتی

راجن پور میں وین ڈرائیور نے خاتون مسافر کو مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق راجن پور میں گورچانی ٹرمینل پر ڈرائیور نے مبینہ طورپر خاتون مسافر سے زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کوٹ مٹھن اپنے بیٹے کو چھوڑنے آئی تھیں۔ خاتون کی درخواست  تھانہ سٹی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔