618

کوؤں کی دریافت سے سائنسدان بھی مستفید 

یورپی ممالک میں قدیم نسل کے کوؤں کی ہوشیاری اور عقلمندی نے سائنسدانوں کو ٹیکنالوجی کا ارتقائی عمل سمجھادیا ہے ۔یہ کوؤے کیڑوں مکوڑوں کو پکڑنے کے لئے شاخوں اور ٹہنیوں کی مدد سے خاص طریقے دریافت کرتے ہیں جن کو دیکھ کر سائنسدان بھی نت نئے آلات ایجاد کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں ۔ تجربات اورمشاہدات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کوؤں کی دریافت کردہ طریقے ہمیشہ کار آمد ثابت ہوئے ہیں ۔اس بارے میں ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگل کے قریب رہنے والے افراد نے سا نپ پکڑنے کیلئے وہی طریقہ استعمال کیا جو ایک کوؤے نے متعارف کرایا تھا جو سو فیصد کامیاب رہا۔ انہی تجربات، مشاہدات اور حقائق کی روشنی میں سائنسدان اس بات پر متفق ہورہے ہیں کہ کوؤں کی دریافت کردہ طریقے اُ نہیں سائنسی ارتقا کے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کررہی ہیں