نئی دہلی: نیند میں چلنے کی مریض بھارتی خاتون نے 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات کوڑے دان میں پھینک دیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کندراتھر میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے بینک اے ٹی ایم کے کوڑے دان میں زیورات سے بھرا بیگ پھینک دیا۔
بینک کے گارڈ نے جب اے ٹی ایم مشین کے کوڑے دان سے نکال کر چیک دیا تو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات دیکھ کر دنگ رہ گیا اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو پتہ چلا کہ ایک خاتون یہ بیگ پھینک کر چلی گئی ہے جن کی مالیت 39 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
دوسری جانب ایک فیملی کی جانب سے بھی پولیس کو درخواست دی گئی کہ ان کی 35 سالہ بیٹی کئی گھنٹوں سے لاپتہ ہے جسے نیند میں چلنے کی بیماری ہے۔
پولیس نے لاپتہ خاتون کی تلاش شروع کی تو پتہ چلا کہ یہ وہی خاتون نے جو زیورات سے بھرا بیگ اے ٹی ایم مشین کے کوڑے دان میں پھینک کر چلی گئی تھی۔