گلگت بلتستان میں نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے اطالوی کوہ پیما گوینتھر میسنر کا دوسرا جوتا 52 سال بعد مل گیا۔ اطالوی کوہ پیما گوینتھر میسنر کا پہلا جوتا سال 2005 میں ملا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فیری میڈوز کے تین مقامی افراد میر غنی، شکر خان اور فضل جو جزوی طور پر نانگا پربت میں مہم جوئی اور ٹریکنگ گروپ کے ساتھ کام کرتے ہیں جنہیں گزشتہ دنوں یہ جوتا حادثے کے مقام سے تقریباً 3 سے 4 کلو میٹر دور ملا۔
اطالوی کوہ پیما گوینتھرمیسنر اپنے بھائی اور معروف کوہ پیما رین ہولڈ کے ہمراہ نانگا پربت کی مہم جوئی پر نکلے تھے لیکن 29 جون 1970 کو وہ لاپتہ ہوئے جنہیں بعد میں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔
اطالوی کوہ پیما گوینتھر میسنر کا پہلا جوتا سال 2005 میں ملا تھا۔