79

بیسویں صدی کے کامیاب ترین گلوکار کا ٹوٹا ہوا چشمہ پونے 3 کروڑ میں نیلام

لندن: مشہور برطانوی موسیقار اور گلوکار جان لینن کی ایک عینک 1 لاکھ 83 ہزار 500 سو ڈالر میں نیلام کی گئی جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 2 کروڑ 83 لاکھ اور 65 ہزار بنتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے معروف نیلام گھر سادربیز میں معروف آنجہانی موسیقار اور گلوکار کی ٹوٹی ہوئی عینک کو نیلامی کیلیے رکھا گیا، جسے ان کے ایک مداح نے 1 لاکھ 83 ہزار 500 ڈالر کی خطیر رقم دے کر خرید لیا جب کہ اسی بینڈ کے ایک اور رکن جارج ہیرسن کا ایک نیکلس بھی 13 ہزار ڈالر یعنی 20 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپوں میں نیلام کیا گیا۔ ستر کی دہائی میں راک موسیقی میں شہرت کی بلندیوں کو چُھونے والے گلوکار جان لینن اپنا یہ ٹوٹا ہوا چشمہ گاڑی میں بھول گئے تھے، ڈرائیور ایلن ہیئرنگ کے توجہ دلانے کے باوجود انہوں نے کمانی ٹوٹ جانے کے باعث چشمہ واپس نہیں لیا۔ اس طرح یہ چشمہ ڈرائیور کے پاس محفوظ رہا اور 40 سال بعد نیلام کیا گیا۔ ڈرائیور ایلن ہیئرنگ بینڈ میں ڈرم بجانے والے رنگو کے ذاتی ڈرائیور تھے اور ان کے پاس بینڈ سے متعلق کئی چیزیں محفوظ ہیں۔ بیسویں صدی کے سب سے مشہور اور متاثر کن لیکن متنازع گلوکار جان لینن کا گانا ’امیجن‘ کو صدی کے 100 مقبول ترین گیتوں میں شمار کیا جاتا ہے جب کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی ’امیجن‘ کو ہر دور کے 500 سدا بہار گانوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ قدامت پرست اس گانے کو متنازع سمجھتے ہیں اور 1980ء میں ایک جنونی مداح نے گولی مار کر 40 سالہ جان