63

67سالہ خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

بیجنگ: چین میں 67 سالہ خاتون تیان نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے جس کانام تیناکی رکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 67 سالہ تیان نے ایک صحت مند اور خوبصورت بچی کو جنم دیا ہے جس پر چین بھر میں انہیں سب سے عمر رسیدہ ماں کے نام سے شہرت حاصل ہوگئی ہے۔ بچی کی پیدائش پر 68 سالہ والد ہونگ بھی بے حد خوش ہیں۔

والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے یہاں بچی کی پیدائش مکمل طور پر فطری طریقے سے ہوئی ہے جب کہ اسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب تیان کو جب پہلی بار اسپتال لایا گیا تو وہ چند ماہ کی حاملہ تھیں۔

تیان کے پہلے ہی دو بچے ہیں جن میں سے دوسرا بچہ 1977ء کو پیدا ہوا تھا جس کے دوسال بعد چین میں ایک سے زائد بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور اب 43 سال بعد ان کے یہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں ایک سے زائد بچوں کی پیدائش پر عائد پابندی کو 2016ء میں اُٹھالیا گیا تھا اور دو بچوں کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم تیان کے تیسرے بچے کی پیدائش پر سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دنیا بھر میں اس عمر میں زچگی کے واقعات غیر فطری طریقے یعنی ’سروگیسی‘ کے ذریعے رونما ہوئے ہیں۔