اگر آپ نے طیارے میں سفر کیا ہو اور نشست درمیانی حصے میں کھڑکی کے ساتھ ہو تو آپ نے شاید غور کیا ہو کہ ونگ میں ایک چھوٹا زرد ہک موجود ہوتا ہے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ چھوٹا سا ہک کسی ایمرجنسی میں زندگی بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے؟طیاروں کے ونگز ہموار اور جس حد تک ممکن ہو ایرو ڈائنامک ہوتے ہیں کیونکہ یہ پرواز کی ضرورت ہے۔
تاہم اگر کبھی ایمرجنسی میں طیارے کو پانی میں اتارنا پڑے تو ونگز پر موجود ہک مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ونگز کے اوپر موجود دروازوں سے مسافروں کو پھسلنے والی سطح سے اتار جاسکتا ہے۔ایک پائلٹ اور یوٹیوبر کیپٹن جو کے مطابق مسافر ایمرجنسی لینڈنگ کی صورت میں ان فلیٹ ایبل سلائیڈز استعمال کرسکتے ہیں، جس کے لیے ونگز پر جانا ہوتا ہے۔
ونگ پر موجود ہک رسیاں باندھنے کے کام آتے ہیں جن کو تھام کر مسافر گیلے ونگ سے پھسلنے سے بچتے ہیں تاکہ بڑا نقصان نہ ہوسکے۔ویسے اگر آپ کو کبھی طیارے میں یہ پک نظر نہیں آئے تو فکر مند مت ہوں، کیونکہ یہ ان طیاروں میں ہی ہوتے ہیں، جن میں ایمرجنسی گیٹ ونگز کے اوپر ہوتے ہیں۔