چینی دارالحکومت بیجنگ میں اسٹار فش کی شکل کے نئے، انوکھے اور وسیع تر ہوائی اڈے کی تعمیر مکمل ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نئے ایئر پورٹ کو چین میں کمیونسٹ پارٹی کی حکومت کے70 برس مکمل ہونے کی تقریبات کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔
اس کا باضابطہ افتتاح رواں برس30 ستمبر کو کیا جائے گا۔
چین میں کمیونسٹ طرز حکومت کے ٹھیک 70 برس اس سال یکم اکتوبر کو پورے ہو جائیں گے۔ بیجنگ ڈاکسنگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا ڈیزائن ایک اسٹار فش جیسا ہے اور اسے اربوں ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔
اس ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح رواں برس 30 ستمبر کو کیا جائے گا
نئے ہوائی اڈے کے چاروں رن وے 2025ء میں فعال ہوں گے۔ اس ہوائی اڈے کو سالانہ بنیادوں پر بہتر ملین مسافر استعمال کر سکیں گے۔