دیر بالا ۔ دیر بالا میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری‘ حادثے میں تین خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے‘ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ پیر کو دیر بالا میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہادثہ سیاسن کے مقام پر پیش آیا جب گاری موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حادثے میں جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
