234

گیس کی بندش سے پشاور کے شہری رل گئے 

پشاور۔صوبائی دارلحکومت کے گنجا ن آبادعلاقوں میں گیس کی بدترین اورطویل بندش نے شہریوں کو قرون وسطیٰ کی یاد دلادی مہنگی سلنڈر گیس کی سکت نہ رکھنے والے شہری لکڑیاں جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں منتخب نمائندوں اور سیاسی جماعتوں نے بھی شہریوں کو انکے حال پر چھوڑ دیا، شہریوں نے اصلاح احوال نہ ہونے کی صورت میں پشاور ہائی کورٹ ،صوبائی اسمبلی اور جی ایم سوئی گیس کے دفتر کے سامنے دھرنوں کافیصلہ کرلیاشہرکے گنجان آباد علاقوں بھانہ ماڑی ،غیاث آباد ،تیمر گڑھی ،پیپلز کالونی ،نوتھیہ ،رامداس ،فیصل کالونی سمیت دلہ زاک روڈ کے اکثر علاقوں کے مکین بدترین گیس لوڈ شیڈ نگ کے ہاتھوں رل گئے ہیں کم پریشر کے بعد اب گھنٹوں گیس کے بجائے پائپوں میں صرف ہوا کی آمد جاری ہے جس کی وجہ سے صبح ناشتہ کی تیاری سے لے کر رات کے کھانے تک معمولات زندگی شدید متاثرہوچکے ہیں متعلقہ حکام شکایت ملنے کی صورت میں ٹیم روانگی کی یقین دہانی کروا کرجا ن چھڑاؤ پالیسی پرعمل پیرا ہیں صوبائی اوروفاقی حکومتوں نے شہر پشاور کے باشندوں سے منہ موڑ لیاہے جسکے بعدفیصلہ کیا گیاہے کہ اگر رواں ہفتہ صورت حال کانوٹس نہ لیا گیا تو اہم مقامات پر احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے ۔