452

صوابی میں میگا پراجیکٹس کا اجراء کر کے ایک مثالی ضلع بنادیا ہے ‘ اسد قیصر 

پشاور۔سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوابی میں میگا پراجیکٹس کا اجراء کر کے ایک مثالی ضلع بنادیا ہے پاکستان تحریک انصاف نے عوام حصوصاًجوانوں میں ایسی تحریک بیدار کر دی ہے کہ مخالف سیاسی جماعتیں متحدہوکر بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔

مفاد پرستی کی سیاست پر لعنت بیھجتاہوں۔سابقہ ممبران اسمبلی کی نا اہلیت او رمفادپرستی کی سیاست کے باعث ضلع صوابی محرومیت تاریکیوں میں ڈوبا رہا ۔ضلع صوابی میں بہترین سڑکوں کا جال بچھانے کے علاوہ تعلیم ،صحت ،ایریگیشن،آبنوشی ،بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی مد میں تاریخی کام ہو رہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع صوابی کی موضع شریف آباد (بام خیل) میں ایک بڑے شمولیت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر حلیم خان نے اپنے خاندان درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔سپیکر نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کو خیبر پختونخوا میں جاری کرنے کیلئے ہم نے آخری حد تک جنگ وجدوجہد کی اور آخر کار اس حوالے سے پشاور ہائی کو رٹ سے کیس جیت کر مرکزی حکومت کو منصوبوں کی منظوری پر مجبورکیا ۔

کیونکہ ہمیں احساس ہے کہ سی پیک کے ان منصوبوں کے باعث آئندہ دس سالوں میں پاکستان کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا ۔ان منصوبوں میں ایک منصوبہ اس کی انٹرچینج کے قریب اکنامک زون تعمیر کرنا ہے ۔جس کے باعث 20لاکھ روزگارکے مواقع پیداہوں گے۔

سپیکر نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ صوبہ میں نوجوانوں کے لئے اتنے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے کہ نوجوان روزگار کیلئے بیرونی ممالک نہیں جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دو ارب روپے کی لاگت سے بادہ ڈیم تعمیر کیاجارہاہے ۔جس کا افتتاح کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک صوابی آئیں گے ۔