226

گورنمنٹ پرٹنگ پریس کے ملازمین کا اپ گریڈیشن کا مطالبہ

پشاور۔گورنمنٹ پرنٹنگ پریس ٹیکنیکل ورکرزیونین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورچیف سیکرٹری سے مطالبہ کیاہے کہ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنیکل ملازمین کواپگریڈکیاجائے ۔

یونین کااجلاس باچاخان چوک میں زیرصدارت رازم خان منعقد ہوا جس میں دیگرعہدیداروں نے شرکت کی شرکاء نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت نے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس میں مختلف اوقات میں ملازمین کو اپگریڈ کیالیکن150تک ٹیکنیکل ملازمین کوتاحال اپگریڈیشن سے محروم رکھاگیا حالانکہ پرنٹنگ پریس واحدادارہ ہے جوتمام محکموں کیلئے چھپائی کی خدمات سرانجام دے رہاہے اور اسکے ملازمین مہارت کے ساتھ ساتھ بہترتعلیم بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری سے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کے ٹیکنیکل ملازمین کی مستقلی کامطالبہ کیااورکہاکہ ہماری تنظیم مذاکرات پریقین رکھتی ہے اسلئے ہمیں مستقل کیاجائے ورنہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پرمجبورہوجائینگے ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیکنیکل ملازمین بجٹ کی تیاری سمیت تمام سرکاری محکموں کی چھپائی کیلئے ہر وقت خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان ملازمین میں تعلیم یافتہ جوان بھی ہیں اسلئے ان کا اپ گریڈیشن کا مطالبہ تسلیم کیا جائے۔