226

پشاور میں شیشہ ہاؤسز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرے میں منشیات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے ایک بار پھر شیشہ ہاؤسز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ابتدائی طورپر تھانہ ٹاؤن کی حدود میں چھاپے مارکر 13 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے حقے اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا جبکہ متعدد شیشہ ہاؤسز بھی سیل کردےئے گئے۔

پشاور پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق گزشتہ روز چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور محمد طاہر خان اور ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی ہدایت پر ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹاؤن عبدالسلام خالد اور ایس ایچ او ٹاؤن احمد اللہ خان پرمشتمل خصوصی ٹیم نے شیشہ ہاؤسز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہاؤسز بھی سیل کردےئے گئے۔

پشاور پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق گزشتہ روز چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور محمد طاہر خان اور ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی ہدایت پر ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹاؤن عبدالسلام خالد اور ایس ایچ او ٹاؤن احمد اللہ خان پرمشتمل خصوصی ٹیم نے شیشہ ہاؤسز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاجبکہ متعدد حقے اوردیگر سامان بھی برآمد کرلیاگیا ترجمان کے مطابق شیشہ ہاؤسز کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی جاری رہے گی ۔