137

کراچی میں پانی کا مسئلہ ‘ سابق جج امیر ھانی مسلم واٹر کمیشن کے سربراہ مقرر 

کراچی ۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں پانی کے مسئلہ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس امیر ھانی مسلم کو واٹر کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) امیر ھانی مسلم کو سکیورٹی اور دفتر سندھ حکومت فراہم کرے گی،جسٹس (ر) امیر ھانی مسلم کو سپریم کورٹ کے جج کے اختیارات حاصل ہونگے اور انہیں توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار بھی دینگے۔

چیف جسٹس نے واٹر بورڈ کے سربراہ ھاشم رضازیدی سے مکالمہ میں کہا کہ آپ ذمہ داری ادا نہیں کر رہے تو عہدہ چھوڑ دیں، اختیار نہیں یا ناکام ہیں تو کوئی بات نہیں عہدہ چھوڑ دیں،کراچی میں واٹر ٹینکر مافیا بن چکا ہے، اربوں روپے کمائے جا رہے ہیں جبکہ شہریوں کو پانی نہیں مل رہا،اور شہریوں کو پانی بیچا جا رہا ہے یہ کیسی حکومت ہے،کراچی میں پانی دستیاب ہے لیکن ٹینکرز کے ذریعے لوگوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔