281

ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں امراض قلب لیبارٹریاں قائم کرنیکا حکم

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں امراض قلب لیبارٹریاں قائم کرنے کی ہدایت کر دی اس ضمن میں محکمہ صحت نے ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال میں امراض قلب سنٹر قائم کرنے کے لئے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اضلاع کی سطح پر ہسپتالوں میں امراض قلب کے آپریشن کی سہولیات میسر نہیں ہے مجوزہ لیبارٹریوں کے قیام سے امراض قلب کے مریضوں کو علاج کی سہولت نزدیک دستیاب ہوگی ۔

ڈویژن سطح پر امراض قلب کی سہولیات کی وجہ سے بڑے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوگااس حوالے سے مردان میڈیکل کمپلیکس ٗ ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ ٗ خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں اورمفتی محمود ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں امراض قلب لیبارٹری قائم کرنے کے لئے فنڈز کی درخواست کی گئی ہے۔

ایک ہسپتال میں امراض قلب لیبارٹری قائم کرنے پر 25 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے مردان ٗ کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنوں میں امراض قلب لیبارٹریاں قائم کرنے کی کْل لاگت ایک ارب روپے ہوگی یاد رہے کہ پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں پہلے ہی امراض قلب کے مراکز قائم ہیں۔