196

عام انتخابات ٗ انتخابی فہرستوں پرنظرثانی کاکام شروع

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن پیر سے تمام صوبوں میں انتخابی فہرستوں پرنظرثانی کاکام شروع کررہاہے۔کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ مہم کے دوران تہترلاکھ ووٹرز کااندراج کیاجائے گا۔پاکستان کے ادارہ شماریات اورالیکشن کمیشن کے تمام صوبائی، علاقائی اورضلعی دفاتر موجودہ انتخابی فہرستوں کے جائزے کیلئے آج اور کل کھلے رہیں گے۔الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا آغاز پیر سے کرے گا، انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام 30اپریل سے قبل مکمل کرلیا جائیگا۔

نئے شناختی کارڈ ہولڈر کی تصدیق کا کام 15 جنوری سے 8 فروری تک مکمل کیا جائے گا۔ نئے تصدیق شدہ شناختی کارڈ ہولڈروں کی ڈیٹا انٹری کا کام 9 فروری سے 18 فروری تک مکمل ہو گا۔

اپ ڈیٹ شدہ انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کا کام 19 فروری سے 5 مارچ تک کیا جائے گا۔ ابتدائی انتخابی فہرستیں 30 دنوں کیلئے 6 مارچ سے 4 اپریل تک مختلف ڈسپلے مراکز و رجسٹریشن آفیسرز کے دفاتر میں آویزاں کی جائیں گی۔ ان پر اعتراضات 40 دنوں میں 14 اپریل تک نمٹا ئے جائیں گے ۔