275

سرکاری حج درخواستیں وصول کرنے کاعمل کل سے شروع

سرگودھا۔سرکاری حج سکیم کے تحت جانیوالے حجاج سے کل(پیر سے ) سے درخواستیں وصول کرنے کا عمل شروع ہو رہا ہے 1لاکھ 20ہزار عازمین حج امسال سعودی عرب روانہ ہونگے ’80سال کی عمر رسیدہ افراد کیلئے 10ہزار کا الگ کو ٹہ مخصوص کیا گیا ہے 2لاکھ 70ہزار روپے جمع کروانا ہونگے تمام حجاج کو واپسی پر پاکستان بھر کے ایئر پورٹس پر 5’5لیٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا ۔

حج قرعہ اندازی میں شامل ہونے والے افراد کا پاسپورٹ26جنوری 2019ء4 تک کار آمد ہونا لازم ہوگا۔تفصیلات کیمطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے امسال حج پر جانیوالے افراد سے کل 15جنوری سے درخواستیں لینے کا عمل شروع ہوگا جو 24جنوری تک جاری رہے گا جس کیلئے ملک بھر کے منتخب بنکوں کو درخواستیں وصول کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

بنکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت حج کرنیوالے درخواست دینے کے اہل نہ ہونگے مسلسل 3سال ناکام درخواست نادھندگان کیلئے وہ اپنا گروپ الگ بنا سکے گے۔ امسال سرکاری حج سکیم کے تحت 1لاکھ 20ہزار افراد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔کامیاب درخواست گزارجو پشاور ’اسلام آباد’ لاہور ’ملتان ’رحیم یار خان ’سیالکوٹ اور فیصل آباد سے روانہ ہونگے ان سے 2لاکھ80ہزار روپے۔جبکہ کراچی ’سکھر ’کوئٹہ سے جانیوالے حجاج کرام سے2لاکھ 70ہزار روپے وصول کئے جائیں گے۔

جبکہ 13ہزار 50روپے قربانی کے الگ ہونگے۔ حج قرعہ اندازی 26جنوری کو ہوگی ’درخواست دینے والے کا ریڈ ایبل پاسپورٹ کی معیاد 26جنوری 2019ء4 تک ہونا لازم ہوگی۔ وزارت مذہبی امور نے امسال حج پر جانیوالے تمام حجاج کومکہ مکرمہ میں العزیزیہ جبکہ مدینہ منورہ میں 500میٹر کے اندر رہائشیں دے گی جبکہ مکہ اور مدینہ میں 24گھنٹے گاڑیاں حجاج کرام کو مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبوی?تک لیجانے اور لانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔