265

ایم کیو ایم سمیت 284سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017پر عملدر آمد نہ کر نے پر ایم کیو ایم پاکستان ، مسلم لیگ فنکشنل ،متحدہ مجلس عمل ، نیشنل پارٹی ، سمیت 284سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ، ڈی لسٹ ہونے والی سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتی ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے دولاکھ پارٹی اندراج فیس اور دو پزار پارٹی ممبران کی فہرست طلب کی تھی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے متعدد بار دہانیوں کے باوجود کئی جماعتیں مطلوبہ فہرستیں دینے میں ناکام رہیں تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئے الیکشن ایکٹ کے تحت رجسٹریشن نہ کرانے والی .28سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔

الیکشن کمیشن نے نئے قانون کے تحت جماعتوں سے اضافی معلومات مانگی تھیں، تمام جماعتوں کے کم از کم 2ہزار ارکان کے دستخط اور شناختی کارڈز کی نقول طلب کی گئی تھیں، ، سیاسی جماعتوں کو رجسٹریشن کرانے کیلئے 2دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی الیکشن کمیشن کی جانب سے متعدد با ر سیاسی جماعتوں کو یاد دہانیاں بھی کر ئی گئی تھیں۔

ڈی لسٹ ہو نے والی جماعتوں ایم کیو ایم پاکستان ، مسلم لیگ فنکشنل ، متحدہ مجلس عمل ، نیشنل پارٹی ، پاکستان سنی تحریک ، جمیعت علماء اسلام ( س)، عام آدمی پارٹی پاکستان ، ملت پارٹی ، تحریک استقلال ، متحدہ جمہوری وطن پارٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز ، پاکستان سرائیکی پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ نظریاتی ، مسلم لیگ زہری ، پاکستان تحریک انسانیت ،سندھ نیشنل فرنٹ، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی ، اور عوامی راج پارٹی سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں ، ڈی لسٹ ہو نے والی سیاسی جماعتیں 30روز میں سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتی ہیں ۔