338

خیبر پختونخوا ٗسستی رہائش کیلئے بینک ہوم فنانس کی سہولت

پشاور۔حکومت خیبر پختونخوا نے سرکاری ملازمین کو سستی رہائشی سہولت مہیا کرنے کیلئے صوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر انتظام ’’خپل کور ہاؤسنگ سکیم‘‘شروع کی ہے۔جس کے تحت مکانات کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت کے سرکاری ملازمین کو آسان شرائط پر بینک ہوم فنانس کی سہولت کیلئے مختلف بینکوں سے مفاہمت کی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں جلوزئی ہاؤسنگ سکیم نوشہرہ، ملازئی ہاؤسنگ سکیم پشاور، جرمہ ہاؤسنگ سکیم کوہاٹ اور حویلیاں ٹاؤن شپ ایبٹ آباد کے موجودہ پلاٹ مالکان (صوبائی حکومت کے سرکاری ملازمین)کو یہ سہولت حاصل ہوگی ۔

جس کی تفصیلات ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ اور پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اس سکیم کو مزید سہل بنانے کیلئے پشاور ، ایبٹ آباد ، سوات اور کوہاٹ میں ریجنل فیسلیٹیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر صوبائی حکومت کے سرکاری ملازمین کو ایک چھت کے نیچے بینک ہوم فنانس کے حصول کیلئے درکارتمام دستاویزات تیار کرنے میں مفت مدد فراہم کی جارہی ہے ۔

صوبائی حکومت کی مندرجہ بالا ہاؤسنگ سکیموں کے پلاٹ مالکان کو اس سہولت سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے اپنی درخواستیں 25جنوری 2018تک ڈائریکٹر جنرل پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی یونیورسٹی روڈ پشاور کو موصول ہونی چاہئیں درخواست فارم پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔