369

نیب نے سیف اﷲ برادران کیخلاف کرپشن کیسز کھول دیئے

پشاور۔قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے سیف اﷲ برادران اور خاندان کے خلاف کرپشن کیسز کھول دیئے، 34 آف شور کمپنیاں سیف اﷲ برادران اور ان کے خاندان کے نام پر ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے ڈی جی نیب کے پی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سیف اﷲ برادران کی 34 آف شور کمپنیوں کی انکوائری کریں ۔

جن کا انکشاف پانامہ لیکس میں ہوا تھا آف شور کمپنیاں سینیٹر عثمان سیف اﷲ خان، سلیم سیف اﷲ خان، ہمایوں سیف اﷲاور انور سیف اﷲ، اقبال سیف اﷲ، جاوید سیف اﷲ اور جہانگیرسیف اﷲکی ہیں اور پر الزام ہے کہ ان کے پاس موجود اثاثے ان کے معلوم ذرائع سے زیادہ ہیں۔نیب اسلام آباد کی جانب سے نیب خیبرپختونخوا کو کہا گیا ہے کہ سیف اﷲ خاندان کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کی جائیں اور رپورٹ تیار کرکے بھجوائی جائے تاکہ ان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے سیف اﷲ خاندان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔