102

فاٹا اصلاحات بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد۔ حکومت نے جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت سے قومی اسمبلی سے فاٹا اصلاحات بل کثرت رائے سے منظور کروالیا ہے اس موقع پر حکومت کو روٹین کے برعکس اپوزیشن کی بجائے اتحادی جماعت جے یو آئی کی طرف سے مخالفت کاسامنا کرنا پڑا تاہم جمعیت علمائے اسلام کو دیگر جماعتوں کی طرف سے تعاون نہ ملنے کے سبب بل کی منظوری کی راہ میں کوئی خاص رکاوٹ کھڑی نہ ہوسکی۔

قومی اسمبلی کی لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کے چیئرمین سید نوید قمر کی طرف سے فاٹا اصلاحات بل کی رپورٹ ایوان میں پیش کئے جانے کے بعد وزیر محمود بشیر ورک نے مجوزہ بل اسمبلی میں پیش کیا جس پر سپیکر کی طرف سے ایوان سے حق رائے دہی لیا فاٹا اصلاحات بل پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے علاوہ کسی سیاسی جماعت نے بل کیخلاف ووٹ نہیں کیا اور اس طرح بھاری اکثریت سے فاٹا اصلاحات بل قومی اسمبلی نے منظور کرلیا ۔