382

جاپان کی پاکستان کو سکیورٹی تعاون کی پیشکش 

اسلام آباد۔ جاپان نے پاکستان میں سیکورٹی میں تعاون کرنے کی پیشکش کی ہے، جس لے تحت جاپان نے کہا کہ وہ پاکستان کی ائر پورٹس کو مذید محفوظ بنانے کے لئے پاکستان کو جدید سیکورٹی آلات فراہم کرے گا۔ یہ بات پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکا شاکای کورال نے وزارتِ خزانہ کے وزیر مملکت رانا محمد افضل خان کے ساتھ ایک ملاقات میں بتائی۔ جاپان کے سفیر نے خزانہ کے وزیر مملکت کو بتایا جاپان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

جاپان کے سفیر نے کہا کہ ان کی حکومت نے ایک جامع پلان تیار کیا ۔ جس کے تحت جاپان کی حکومت پاکستان کے ساتھ سیکورٹی تعاون میں پاکستا ن کے ائر پورٹس پر جدید آلات نصب کرے گا، تاکہ پاکستان کے ائر پورٹس کو محفوظ بنایا جاسکے۔ جاپان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ تجارت میں بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ نے جاپان کے سفیر کو بتایا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر کر تا ہے، اور تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو مذید بہتر بنانے خواہش مند ہے۔


انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستا ن کے جاپان کے ساتھ تجارتی تعلقات جاپانی سفیر کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے مذید بہتر ہونگے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے جاپان کے سفیر کو ٹیکسٹائل کے شعبہ میں درپیش تجارت کے مسائل کو حل کر نے کی درخواست کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہتری آ سکے۔