388

موٹر سائیکل حادثات کی روک تھام کیلئے فارمولہ تیار

پشاور۔خیبرپختونخوا پولیس نے موٹر سائیکل حادثات کی روک تھام کیلئے نیا فارمولا تیار کرلیا ہے جس کا آغاز ضلع چترال سے کیاگیا ہے اب چترال میں بچوں کو موٹر سائیکل دینے والے والدین کو سزا دی جائیگی ۔

بتایاگیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے موٹر سائیکل حادثات کی روک تھام کیلئے نیا فارمولا تیار کرلیا ابتدائی طور پرڈی پی او چترال نے بچوں کو والدین سمیت تھانوں میں بلا کر بیان حلفی لیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ چترال میں بچوں کو موٹر سائیکل دینے والے والدین کو سزاملے گی پولیس کے مطابق پہاڑی راستوں پر بچوں کے موٹر سائیکل حادثات معمول ہیں جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جبکہ کمسن بچوں سے موٹر سائیکل نہ چلانے کیلئے بیان حلفی مہم بھی شروع کردی گئی ہے ۔