296

نادہندہ سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کرنیکا عمل شروع

پشاور ۔ نادہندہ صوبائی محکموں 249سرکاری اور غیرسرکاری اداروں اور پرائیویٹ صارفین کو بقایاجات ادا نہ کرنے پر بجلی فراہمی منقطع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے .اس سلسلے میں ایکسین ہنگو ڈویژن محمدریاض کی تشکیل کردہ ٹیموں نے 384.9 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر کئی علاقوں کی بجلی منقطع کردی . تفصیلات کے مطابق 75.75 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر زرگری کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے۔

55.91 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر چپری نریاب کو17.94 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر سرا چپری کو14.55 ملین روپے کی عدم ادائیگی پرشمس دین بانڈہ کو21.11 ملین روپے کی عدم ادائیگی پرعدم پٹیل کو27.04 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر چیری بانڈہ کو19.93 ملین روپوں کی عدم ادائیگی پرشنواری کو29.3 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر دروروبانڈہ کو17.9 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر کچی کلی کو9.88 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر منجی خیل ٹل کو64.79 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر گنڈیری ٹل کو14.47 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر درسمندٹل کوبجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے۔