276

پشاورمیں غیر قانونی تعمیرات کرنیوالوں کی شامت

پشاور۔ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹاؤن 2 کی حدود میں واقع 8سکولوں اور ایک پٹرول پمپ سمیت 24 پلازوں کی غیر قانونی تعمیرکا انکشاف ہوا ہے ٗ ناظم ٹاؤن 2 نے تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کرکے 2دنوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ عملے کے ملوث ہونے پر بلڈنگ کنٹرول ایجنسی کے تمام انسپکٹرو ں کو معطل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ناظم ٹاؤن 2فرید اللہ خان کافور ڈھیری نے گزشتہ روز ڈیڈ لائن مکمل ہونے کے بعد ایس ڈی او اور بی سی اے سٹاف کے ہمراہ مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر مین جی ٹی روڈ ترناب فارم پر 10پلازے نقشے کے بغیر تعمیر کئے جانے کا انکشاف ہوا جبکہ دلہ زاک روڈ پر 5سکول ٗ 5کمرشل پلازے ٗ ۔

خزانہ متھرا روڈ پر ایک پٹرول پمپ 4کمرشل پلازے جبکہ چارپریزہ میں 2اور فقیر کلے چولی میں 3کمرشل پلازے ایسے موجود پائے گئے جن کے نقشے موجود ہیں نہیں تھے ناظم ٹاؤن 2نے مذکورہ صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ڈی او اشراق کی سربرہی میں دو رکنی انکوائری کمیٹی قائم کرکے 2دنوں میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ رپورٹ میں عملے کے ملوث ہونے پر بی سی اے کے تمام سٹاف کو معطل کرکے ان کے خلاف انضباطی کاروائی کا بھی اعلان کیا ۔