215

جسٹس گلزار کے صاحبزادے کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ

کراچی۔ کراچی میں لینڈ مافیا کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ رجسٹری کے جج گلزار کے بیٹے محمد سعد کی گاڑی پر ویٹا چورنگی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد سعد جان بچانے میں کامیاب رہے جبکہ نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کے جج جسٹس گلزار کے بیٹے محمد سعد اپنے گاڑی کے ہمراہ جونہی ویٹا چورنگی پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم محمد سعد خوش قسمتی سے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان بلال چورنگی کی فرف فرار ہوگئے واضح رہے کہ جسٹس گلزار کراچی میں لینڈ مافیا سمیت اہم مقدمات کی سماعت کرتے رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار 3ملزمان نہیں جبکہ 2موٹر سائیکلوں پر سوار 6ملزمان تھے جن میں سے 2نے موٹر سائیکل سے اتر کر فائرنگ کی عینی شاہدین نے کہا کہ فائرنگ کے بعد بھاگتے ہوئے ملزمان کے ساتھ گولیاں ختم ہو گئی تھیں جن کو مزدوروں نے پکڑلیا تاہم انہیں ڈرا نے دھمکا نے کے بعد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے کہا ہے کہ واقع حملے کی کوشش تھی یاڈکیتی اس کا ابھی واضح نہیں ہوا ہے تاہم تفتیش کے بعد پتہ چل سکے گا کہ ملزمان کا مقصد کیا تھا