172

آل سب انجینئرز ایسوسی ایشن کا بنی گالا میں دھرنے کا اعلان

پشاور۔آل سب انجینئرزایسوسی ایشن خیبرپختونخوانے اپ گریڈیشن نہ ملنے پرمنگل سے دفتری کام چھوڑنے سمیت 15جنوری کوبنی گالاکے سامنے احتجاجی دھرنے کااعلان کردیایہ اعلان ایسوسی ایشن کے صوبائی صدرملک بشیرخان نے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں ضلعی صدورکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئرنائب صدرنعمت اللہ مروت،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی مختیارحسین،پشاورڈویژن صدرنگارالحق،ملاکنڈڈویژن صدراخترحسین خان،مردان ڈویژن صدرابدالی اوردیگرڈویژن کے صدوربھی موجودتھے ان کاکہناتھاکہ قیام پاکستان سے لیکراب تک صوبائی حکومتیں سب انجینئرزکے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کرتی چلی آرہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ اپنے مطالبات کے حوالے سے 17مئی2017کوبنی گالا کے سامنے احتجاجی دھرنادیاتھاجس پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ہمارے ساتھ مذاکرات کرکے موجودہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواکوموقع پرسب انجینئرزکے اپ گریڈیشن اورسروس سٹرکچرزدینے کی ہدایات کی 8ماہ گزرگئے لیکن پھربھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ان کاکہناتھاکہ صوبائی حکومت نے صوبے بھرکے75800سرکاری ملازمین کے اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کردی لیکن بدقسمتی سے حکومت نے 950سب انجینئرزکواپ گریڈیشن دینے میں نظرآندازکیا۔

انہوں نے کہاکہ ایسی طرح11اگست2017کووزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے صوبے کے تمام آل کیڈرزسرکاری ملازمین کواپ گریڈیشن دی اوراس میں سب انجینئرزکواپ گریڈیشن سے محروم رکھاانہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ تمام سب انجینئرزکے جائزمطالبات کوفوری تسلیم کیاجائے انہوں نے کہاکہ صوبے بھر کے سب انجینئرزفیصلہ کیاہے کہ مطالبات ماننے تک ہرقسم کے دفتری کام چھوڑکراپنااحتجاج جاری رکھے گے