303

ریپڈ بس منصو بہ ٗایشین ڈیویلپمنٹ بنک سر مایہ کاری پر رضا مند

پشاور۔نیشنل اکنامک کونسل نے پشاور ریپڈ بس منصو بے کے پی سی ون کی منظوری دے دی ہے جس پر49 ارب 34 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی ٗاس رقم میں صو بائی حکومت کاحصہ 7 ارب 46 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے ٗبقایا رقم ایشین ڈیویلپمنٹ بنک دے گا ٗبتایا گیا ہے کہ یورپین انوسٹمنٹ بنک اور ایجنسی فرانسس ڈیو یلپمنٹ مشتر کہ طور پر 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ز کی سر مایہ کرنی تھی لیکن یورپین بنک کی طرف سے انکار کے بعد ایجنسی فرانسس انوسٹمنٹ بنک نے پور ی رقم 15 کروڑ ڈالر دینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس سلسلے میں صو بائی حکو مت سے کہا گیا ہے کہ ضروری کاغذی کاروائی پورے کرے ٗ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے صو بائی حکو مت کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ریپڈ بس پشاور منصوبے پر مجوزہ تعمیراتی کام پر قوانین اور طے شدہ معیار کے مطابق عملدرآمد ہورہا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پی ڈی اے کے ڈاریکٹر برائے ریپڈ بس نے ٹرانس پشاور نامی کمپنی کے سربراہ کو ایک خصوصی خط میں واضح کیا ہے کہ پی ڈی اے پشاور میں جاری بی آر ٹی منصوبے کے ڈھانچے کی تعمیر میں معیار برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے جس پر عملدرآمد ایشیائی ترقیاتی بینک کے وضع کردہ اُصولوں کے تحت کیا جا رہا ہے اور اس کی نگرانی پراجیکٹ مینجمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سپروژن کنسلٹنٹ کی ذمہ داری ہے ۔

اس کے علاوہ پی ڈی اے بی آرٹی منصوبے کی تمام تر معلومات اور دستاویزات پر دیگر شراکت داروں کے ساتھ ضروری بات چیت کرچکی ہے تاکہ اس بڑے عوامی منصوبے میں شفافیت اور معیار برقرار رکھا جاسکے ۔