222

چھوٹا لاہور صوابی میں گیس فراہمی کا افتتاح

پشاور ۔ سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینا ترقی کی راہ پر گامزن ہو نا جبکہ دیگر پارٹیوں کوووٹ دینا محرومیت کا شکار ہونے کے مترادف ہے ۔ گذشتہ ساٹھ سالوں سے منتخب ہونے والے نمائندوں اور میرے ساڑھے چارسالہ ترقیاتی کاموں کا موازنہ کیاجائے تو میرے دور کے کاموں کا پلڑا نتہائی بھاری ہے ۔الیکشن کے دوران کئے گئے تمام وعدے پورے کر دکھائے ہیں ۔

ایم ایم اے نے اپنے دور حکومت میں اسلامی قانون سازی کرنے کی بجائے صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیاوہ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد کے خواہشمند ہیں جبکہ اے این پی باچا خان کے فلسفے کو بھلاکر اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے سیاست کر رہی ہے ۔عوام اب مزید ایزی لوڈ کی سیاست کی اجازت نہیں دیں گے ۔خیبر پختونخوا میں سی پیک کے تحت منصوبوں کے اجراء سے خوشحالی کا دور شروع ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کے بے شمار مواقع پید اہوں گے ۔جس سے بیروزگاری میں کمی واقع ہو گی سیاست ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت اور عبادت سمجھ کر کرتاہوں ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارضلع صوابی کے موضع چھوٹا لاہورشرقی کو سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کرنے کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صوبہ میں مقبول ترین پارٹی ہے آئندہ صوبہ کے ساتھ ساتھ مرکز میں بھی پاکستان تحریک انصا ف کی مضبوط حکومتیں قائم ہوں گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایم ایم اے کی حکومت کی نسبت کہیں زیادہ اسلامی قوانین پاس کرکے اسلام پسندی کا ثبوت دیا ۔

صوبائی حکومت نے سکولوں اور ہسپتالوں میں ریفارمز کئے جسے عوام نے پذیرائی بخشی ۔سود کے خلاف قانون سازی کی گئی اور اس غیر اسلامی کاروبار سے منسلک افراد کیلئے کڑی سزائیں تفویض کیں ۔ سکولوں میں ناظرہ قرآن اور ترجمہ قرآن کا نظام نافذ کیا گیا ۔مسجدوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ مسجدوں کے اماموں کیلئے تنخواہ مقرر کی ۔انہوں نے کہا کہ صوابی میں میڈیکل کالج ،خواتین یونیورسٹی کے علاوہ ٹیکنیکل یونیورسٹی ،بام خیل میں جدید سپورٹس کمپلیکس ،پی ایف کیڈٹ کالج وہسپتال اوردیگر میگاپراجیکٹس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے صوابی میں خوشحالی اور ترقی کا نیادورشروع ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے خیبر پختونخوا کیلئے جن میگا پراجیکٹس کا مطالبہ پشاور ہائی کورٹ کے توسط سے مرکزی حکومت سے کیا تھا ۔ہائی کورٹ سے ہمارے حق میں فیصلہ آگیا ہے جو خیبر پختونخوا کے عوام کی جیت ہے مرکزی حکومت سی پیک کے تحت مذکورہ پراجیکٹس پر جلد کا م شروع کرے گی ۔جن میں رشکئی انٹر چینج کے قریب اکنامک زون تعمیر کرنا بھی شامل ہے ۔جس کے باعث تقریباً20لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور بے روز گا ر ی میں کمی کے امکانات پیدا ہوں گے ۔

جبکہ پشاور نوشہر ہ ،مردان ،چار سدہ اور صوابی کو ریلوے لائن سے منسلک کیا جائے گا ۔جس سے ان علاقوں کے عوام کو بہتر سفری سہولتیں میسر ہو جائیں گی ۔انہوں نے عوام سے کہا کہ پی ٹی آئی کوووٹ دینے کا ثمریہ ملاکہ صوابی کی محرومیت کا خاتمہ ہوا اور صوابی ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ،جبکہ پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر پارٹیوں کو ووٹ دینے کا مطلب ہوگا کہ صوابی کو دوبارہ سے محرومیت کا شکار بنایا جائے ۔لہٰذ ا عوا م سوچ لیں کہ وہ ترقی کے خیرخواہ ہیں یا محرومیت کے اندھیرے دوبارہ مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔