پشاور۔ ریپڈ بس ٹرانسپورٹ چمکنی سے حیات آباد تک ہو گی جس کی لمبائی 26 کلو میٹر ہےٗ ساری ضروریات پوری کر نے کے لئے چار سو بسیں ہو ں گی اور31 بی آر ٹی سٹیشنز تعمیر کئے جائیں گے ٗ اس منصو بے کوتحت 8.3 کلو میٹر تک سڑک کو اٹھایا جائے گا ٗانڈر پاسسز کی لمبائی تین کلو میٹر ہو گی ٗ14.8 کلو میٹر زمین کے ساتھ ہو گی ٗروزانہ چار لاکھ بیس ہزار مسافروں کو سفری سہولیات دی جائیں گی بتایا گیا ہے کہ یہ منصو بہ جی ٹی روڈ کے ساتھ ساتھ چلے گا اور کچھ اہم مقامات جیسے جنرل بس سٹینڈ اورہشتنگری سے ہوتے ہوئے تاریخی قلعہ بالا حصار کے سامنے بلندی سے سڑک سے گزرے گی ۔
ٗاسی بلندی سے براستہ سوئیکانو چوک ٗ ڈبگری روڈ تک آنے کے بعدریلوے روڈ سے ہوتے ہوئے پریس کلب اور سنہری مسجد پہنچنے کے بعدسطح زمین کے ساتھ آ جائے گی ٗبی آر ٹی امن چوک سے گزر کر گورا قبرستان کے قریب واپس سطح زمین پر آ جائے گی ٗ یونیورسٹی روڈ پر خشک دریا کے پل سے ہوتے ہوئے ماکوپولو سے کچھ پہلے حبیب جالب روڈ پرمڑ کرتاتا را پارک کے نذدیک مڑ کر سطح زمین پر آ کر پی ڈی اے آفس کے سامنے سے گزر کر کینسر ہسپتال پہنچے گی جہاں یہ کو ریڈور اختتام پذیر ہو گا ۔