223

خیبر پختونخواکابینہ میں آئمہ مساجد کے وظیفہ کی منظوری 

پشاور۔خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبے میں آئمہ مساجد کو ماہانہ دس ہزار وظیفہ دینے کی منظوری دے دی ۔ دینی مدارس کے پانچ بورڈز میں سے کسی بھی ایک بورڈ کے سند یافتہ ہونے پر آئمہ کرام وظیفے کیلئے اہل ہوں گے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے زیر صدرات کابینہ کے اجلاس صوبے کے آئمہ مساجد کو ماہانہ 10ہزار وظیفہ دینے کی منظوری دے دی ہیں ۔خیبر پختونخوا میں ستائیس ہزار 96جامع مساجد موجود ہیں وظائف کا سلسلہ اگلے ماہ سے شروع کیا جائے گا،منصوبے پر سالانہ3ارب 25کروڑ لاگت آئے گی ہر ضلع کی سطح پر سرکاری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ سات ممبران پر مبنی مسجد کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی ۔

امام مسجد کی تبدیلی کی صورت میں مسجد کمیٹی اپنی سفارشات ضلعی کمیٹی کو بھیجے گی۔کابینہ اجلاس میں ایلوپیتھی ادویات کے غلط استعمال کی روک تھام کے قانون کے تحت ڈی سی ،اے ڈی سی سمیت ضلعی انتظامی افسران کو انسپکٹرز مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی ایلوپیتھی ادویات کے 1962 کے قانون کی دفعہ10 کے تحت ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انسپکٹر کے فرائض ادا کریں گے۔

کابینہ نے کاروباری شراکت داری اور فرمز رجسٹریشن سے متعلق قانون پارٹنرشپ رولز 1932 میں ترامیم کی اور ممنوعہ بور کے لائسنسوں سے متعلق پالیسی/رولز اور خیبر پختونخواہ بورڈ اف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی تشکیل نو جبکہ متعلقہ سیکرٹریز تمام بورڈز کی کارکردگی رپورٹ کابینہ کو پیش کریں گے صوبای کابینہ نے بجٹ سٹریٹجی پیپرپبلک پروکیورمنٹ لیگل فریمورک کو ریگولیٹ کرنے کی بھی منظوری دے دی وزیراعلی نے کابینہ کو ہدایات جاری کیں کہ ای بڈنگ کے ساتھ ای بلنگ اور ای ورک آرڈر کا نظام تمام محکموں میں متعارف کرایا جائے۔