193

شانگلہ کو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنانے کیلئے خصوصی اقدامات

پشاور۔ٹورازم کارپوریشن نے صوبہ میں سیاحت کے فروغ اور نئے سیاحتی مقامات کی آبادکاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں شانگلہ کو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنانے کیلئے شانگلہ میں ایک بہترین سیاحتی مقام یخ تنگئی کا انتخاب کرکے کیمپنگ پاڈز لگادیئے گئے ہیں جبکہ اس سیاحتی مقام کی تزہین و آرائش کے کام کا آغاز کردیا گیا اور سیاحوں کیلئے اس مقام کو آنے والے سیزن میں کھول دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ و امور نوجوانان محمد طارق نے کانفرنس روم ٹورازم کارپوریشن پشاور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرڈپٹی سیکرٹری توصیف خالد، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان، جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹیز سجاد حمید، انچارج ایونٹس حسینہ شوکت اور دیگر موجودتھے، سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے کہاکہ صوبہ میں نئے سیاحتی مقامات آبادکرنے کیساتھ ساتھ موجودہ سیاحتی مقامات کی تزہین و آرائش پر کام جاری ہے ، شانگلہ سیاحت کے لحاظ سے خوبصورت علاقہ ہے جو کہ سیاحوں کی نظروں سے اوجل رہا ہے۔