141

خیبر پختونخوا پولیس کی گاڑیاں اب ہونگی بلٹ پروف

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس کیلئے دہشتگردی ٗ جرائم اورقیمتی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کیلئے گاڑیاں بلٹ پروف بنانے کا فیصلہ کیا ہے ابتدائی طور پر 454 گاڑیوں کو بلٹ پروف بنایاجائیگا جس کی منظوری کیلئے سمری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کوارسال کردی گئی ہے ۔

اس ضمن میں گزشتہ روز چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی پی ٗ سیکرٹری فنانس اور ڈی آئی جی فنانس نے شرکت کی اجلاس میں پولیس کی گاڑیاں بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری کیلئے سمری تیار کی گئی پہلے مرحلے میں ہر ایک پولیس سٹیشن ٗ سب ڈویژنل پولیس آفیسر ٗ ضلعی پولیس آفیسر اورریجنل پولیس آفیسر کو ایک ایک بلٹ پروف گاڑی دی جائیگی اجلاس میں ابتدائی طور پر 454گاڑیاں بلٹ پروف بنانے پر اتفاق کیاگیا ہے