کراچی ۔ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا، ماہی گیروں کو (آج) پیر کو واہگہپر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔ اتوار کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی کی ملیر جیل سے 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے ۔ رہا کئے جانے والے ماہی گیروں کو بذریعہ ٹرین لاہور لایا جائے گا جہاں سے انہیں پیر کے روز واہگہ سرحد پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
ان ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے پر حراست میں لیا گیا تھا اور وہ اپنی قید کی مد ت مکمل کرچکے ہیں۔
