213

شبقدر پولیس کا آپریشن ،5 خطرناک دہشتگرد گرفتار

چارسدہ ۔ شبقدر پولیس کا آپریشن ،5 خطرناک دہشتگرد گرفتار۔ بھاری مقدار میں بارود اور بم دھماکوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات برآمد۔شبقدر اور چارسدہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔گرفتار دہشتگردوں سے 40کلو گرام بارود،10دستی بم ،7مارٹر گولے ،20گز پرائما کارڈ اور دیگر مواد پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ ظہور آفرید ی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چارسدہ کے علاقہ شبقدر میں خطرناک دہشت موجود ہے جس پر ڈی پی او چارسدہ نے ڈی ایس پی شبقدر انعام جان اور ایس ایچ او شبقدر عارف خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل کرکے فوری طور پر آریشن کی ہدایت کردی ۔

شبقدر پولیس نے علاقہ میں آپریشن شروع کردی کہ اس دوران سبحان خوڑ سے پانچ خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر سبحان خوڑ میں زیر تعمیر پل کی نیچے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور بم دھماکوں میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کی جس میں 40کلو گرام بارود،10دستی بم ،7مارٹر گولے ،20گز پرائما کارڈ ، 5سرکٹ رسیور، 2عدد آئی ای ڈی بم،11الیکٹرک دیٹونیٹر اور بارود سے بھرا ڈرم اور دیگر مواد پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔

گرفتار دہشتگردوں میں محمد عمر سکنہ بٹ خیلہ جوکہ حیات آباد مدرسہ میں معلم ہے۔مفتی کلیم اللہ سکنہ باجوڑ ،قاری فضل اللہ سکنہ باجوڑ حال پشاور ،عنایت اللہ سکنہ باجوڑ حال ایبٹ آبا د شامل ہے ۔ 5گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان سے ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے جسکے دوران اہم انکشافات متوقع ہے۔