534

بٹ خیلہ کو گیس کی فراہمی کیلئے پائپ لائن کی منظوری

پشاور ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر شکیل احمد خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے ۔ کہ بٹ خیلہ اور گرد ونواح علاقوں کیلئے سوئی گیس فراہمی کے سلسلے میں64 کلومیٹر پائپ کی منظوری ہوچکی ہے جس کے لئے اُنہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈ سے رقم فراہم کی ہے۔

وہ گذشتہ روز بٹ خیلہ خوڑ میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر اکرام خان ، گل کریم لالا، یاسر خان، سلمان احمد ، زیور خان، محمد شاہد، جاوید ، ذاکر اللہ ، محمد ذیشان ، عطا محمد ، مراد ڈاکٹر ، سید نواب ، سید حبیب ، سہل آرمان ، غنی الرحمن، محمد علیم باچا، جمعہ رحمن، ندیم خان، سلطان نواب ، انوار علی، حیدر علی اور امجد خان نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شکیل خان نے کہاکہ علاقہ طوطا کان و ملحقہ مضافات کو بھی سوئی گیس کی فراہمی کے لئے وہ اپنے فنڈ سے مطلوبہ رقم بہت جلدفراہم کریں گے۔ تاکہ غریب عوام کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ جو ان کا بنیادی حق ہے۔جلسے سے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر ، فضل منان ، ایوب خان ، حاجی یعقوب ، ولی محمد خان ، ارشد خان، نعمان خان ، احمد زادہ، صفدر شاہ، ڈاکڑ شفقت آیاز اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔ 

اُنہوں نے کہا، کہ قومی دولت لوٹنے والے ڈاکو اور مسترد شدہ روایتی و موروثی سیاستدان پی ٹی آئی کا کیا مقابلہ کریں گے۔ بلکہ انشاء ا للہ ہم ان کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ ان سیاستدانوں نے پختونوں کے سروں کا سودا کیا اور بعض نے مذہب کے نام پر ووٹ لیکر ذاتی مفادات پر قومی مفادات قربان کئے ۔ اب وہ کس منہ سے دوبارہ عوام کے پاس جائینگے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی میں نئے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اُنہیں پارٹی میں جائز مقام دینے کی یقین دہانی کرائی۔